یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

132

کیلیفورنیا:یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔   اب اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔اس سے پہلے اگر آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔
تاہم اب اگر آپ ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا۔اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔
یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا۔اس وقت بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.