نیویارک: گیم کو انسٹا گرام کا حصہ بنادیاگیا ہے ۔ انسٹا گرام میں گیم کا فیچر شامل کیاگیاہے۔ یہ گیم ماضی میں موبائل فونز میں دستیاب گیمز پونگ سے ملتی جلتی ہے۔اس گیم تک رسائی کے لئے ڈائریکٹ میسج میں جا کر کسی چیٹ کو اوپن کرنا ہوگا۔
اس چیٹ پر کسی بھی ایموجی کو سینڈ کر کے اس پر کلک کریں، ایسا کرنے پر سکرین کا رنگ پیلا ہو جائے گا اور آپ کی منتخب ایموجی وہاں نظر آئے گی۔
اس کے بعد اوپر سے ایموجیز کی برسات شروع ہو جائے گی اور بتدریج بیک گراؤنڈ کلر گہرا ہوتا جائے گا جبکہ ایموجیز گرنے کی رفتار بھی بڑھ جائے گی، گیم میں آپ کا ہائی سکور محفوظ رہے گا۔ یہ گیم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیشتر صارفین کو دستیاب ہے۔
انسٹا گرام کی جانب سے بھی گیم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم ہمیشہ ایپ کو تفریح کا ذریعہ بنانے کیلئے نئے فیچرز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.