اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سینیٹر جاوید عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر بنی تھی کیونکہ تحریک عدم اعتماد میں اسٹیبلشمنٹ کا مفاد تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں جاوید عباسی نے موجودہ حکومت کو پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر بنی تھی اور مختلف جماعتیں اسٹیبلشمنت کےکہنے پر اکٹھا ہوئیں کیونکہ تحریک عدم اعتماد میں اسٹیبلشمنٹ کا مفاد تھا۔ ایک کمپرومائز حکومت کے لیے ڈیلیور کرنا مشکل ہوتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.