اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج بن گئے ہیں جبکہ جسٹس منیب اختر ججز سینارٹی میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی سینارٹی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے۔ججز سینیارٹی کے مطابق جسٹس یحیٰ آفریدی تیسرے، جسٹس امین الدین خان چوتھے. جسٹس جمال خان مندوخیل پانچویں، جسٹس محمد علی مظہر چھٹے اور جسٹس عائشہ اے ملک ساتویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔ جس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان کا نمبر آتا ہے۔
سپریم کورٹ کاحصہ بننے والے نئے ججز کی سنیارٹی بالترتیب ان سب کے بعد آئے گی۔ اسی طرح سپریم جوڈیشل کونسل اور نیشنل جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں بھی تبدیلی آ جائیگی اور جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل اور نیشنل جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.