علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

129

پشاور: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

 

ایوان میں علی امین گنڈا پور کو  90ووٹ ملے ۔جبکہ ان کے مد مقابل ڈاکٹر عباد اللہ کو  16ووٹ ملے۔

 

علی امین گنڈا پور کی کامیابی پر ایوان میں تحریک انصاف کے حمایت ممبران اور گیلریز میں موجود پی ٹی آئی کارکن نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.