اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن اہم اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے خط لکھا ہے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کو 36 خواتین اور 5اقلیتی ، پیپلز پارٹی کو خواتین کی 3،مسلم لیگ (ق) کو 2جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو ایک مخصوص نشست حاصل ہوئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.