پی ٹی آئی کاانٹرا پارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ، شیڈول تیار

55

اسلام آباد : پی ٹی آئی  نے  انٹرا پارٹی  الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے اورا س کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف   نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن  کے بعد تحریک انصاف بطور جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکے گی۔

تبصرے بند ہیں.