ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: اسد قیصر

91

اسلام آباد:سابق  سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

اسد قیصر نے مزید کہاکہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔ منصوبہ بندی کے تحت ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔

تبصرے بند ہیں.