پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا۔
پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ، اس میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا گل نصیب ہماری درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہوئے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.