لاہور: مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ انڈراسٹینڈنگ ہے، خون کے آخری قطرے تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کے پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کیساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے کااعلان کرنے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک عمران خان کا ساتھ دیں گے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کرنے پر ردعمل ریتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جس کے ساتھ چاہے اتحاد کرے لیکن جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنا کوئی اخلاقی ضواز نہٰن ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات جتنی جلدی ہو کروا دیے جائیں، کے پی میں ہم حکومت کی تشکیل کی طرف جا رہے ہیں، وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.