ن لیگ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں میں سے پہلی وکٹ گرادی

87

 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے جیتنے والے آزاد امیدواروں میں سے پہلی وکٹ گرادی ہے۔ این اے 121 سے روحیل اصغر کو شکست دینے والے  وسیم قادر نے مسلم لیگ ن جوائن کر لی۔

 

نیو نیوز کے مطابق  وسیم قادر سابق جنرل سیکرٹری لاہور  پی ٹی آئی تھے۔ روحیل اصغر کے مقابلے میں  وسیم قادر کو  پی ٹی آئی کی حمایت تھی ۔این اے 121  اس طرح واپس ن لیگ کے پاس آ گئی۔

 

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پانچ دیگر آزاد امیدواروں نے بھی جوائن کیا ہے اس طرح مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں نشستیں 75 سے بڑھ کر 81 ہوگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.