پرانی سیاست نہیں کرسکتا،سیاسی استحکام لانا چاہتا ہوں، کوئی حکومت ہمارے بغیر نہیں بن سکتی : بلاول بھٹو

57

 

کراچی : پاکستان پیپزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے پیپلزپارٹی کی الیکشن میں کامیابی پر ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارک باد دی ہے ۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں ہے۔ ابھی تک مکمل نتائج نہیں آئے، وفاق ،بلوچستان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلزپارٹی ہے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے عوام کا شکر گزار ہوں، بڑی تعداد میں عوام ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے ، پیپلزپارٹی کے سپورٹرز اور ووٹرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔میں چاہوں گا کہ پیپلزپارٹی مل کر اتفاق رائے سے ایسی حکومت بنائے جس سےسیاسی استحکام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کو کہا کہ میں نفرت و تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، میں پرانی سیاست نہیں کرسکتا، ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سی ای سی بلا کر مل کر اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے، ملک کے مفاد میں ہے کہ سیاسی طور پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کریں، جو ہونا تھا وہ ہو چکا ، سیاسی عدم استحکام کو ایڈریس کیے بغیر بننے والی حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں مشکلات ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکیلے تو حکومت نہیں بنا سکوں گا، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلےکااعلان کرسکوں، آزاد امیدوا رکیا فیصلے کرتے ہیں، اس پر بھی عوام کی نظر ہے۔

 

بلاول نے کہا کہ لاہور میں رات تک ہم بڑے مارجن سے جیت رہے تھے، صبح اٹھا تو دیکھا کہ ہم ہار چکے تھے، میں الیکشن سے مایوس نہیں ہوں،کم تیاری کے ساتھ پنجاب میں الیکشن مہم چلائی۔بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے بھی ہم سب کو مل کر کوشش کرنا پڑےگی ۔

تبصرے بند ہیں.