حماد اظہر کے والد میاں اظہر لاہور سے گرفتار

52

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

 

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اپنے82 سالہ والد کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

 

 

 

میاں اظہر لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست  این اے 129 پر الیکشن لڑرہے ہیں۔

 

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

انہوں نےاین اے 129 کے کارکنوں کو  اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت دی۔

 

تبصرے بند ہیں.