دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا آج عدالت میں جواب نہ دے سکے

85

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں 31 جنوری تک توسیع  کر دی ہے۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی  کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل و دیگر عدالت پیش ہوئے ۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نہیں ہیں تو اس کیس کو اگلے ہفتے کے لیے رکھ لیتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شکایت کنندہ  خاور مانیکا سے جواب طلب کیا ہوا تھا۔

 

دوران سماعت خاور فرید مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے استدعا کی کہ اس پر اسٹے کو ختم کریں، اسٹے اگر ختم نہیں کیا جاتا تو سماعت کل تک کےلئے ملتوی کریں۔

 

جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کوئی جلدی نہیں اگلے ہفتے تک لے جاتے ہیں ۔

 

وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ ایسے ریلیف لینے کے بعد کوئی عدالت میں نہیں آتا۔

 

جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسا نہ کہیں اُن کی طرف سے تین تین وکلاء موجود ہیں۔

 

بعد ازاں عدالت نےرضوان عباسی کی حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دتے ہوئے کیس کی سماعت31 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.