برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کیلئے مسائل کو حل کرنےکیلئے آگے بڑھیں گے: پاک ایران کشیدگی کیبعد مثبت پیغامات کا تبادلہ
اسلام آباد: فترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد دونوں ممالک میں کچھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں ممالک میں مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
Some positive exchanges https://t.co/LLYNnFG5A3
— Mumtaz Baloch (@Mumtazzb) January 18, 2024
وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب رسول موسوی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی! پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔
وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہو گا۔
I reciprocate yr sentiments dear brother @rasmou. ???????? & ???????? have fraternal rels & shall move fwd to resolve all issues through positive dialogue. It is imp to restore trust & confidence that has always defined our bil rels. Our common challenges incl terrorism require coord action https://t.co/9Erv2OvhjT
— Rahim Hayat Qureshi (@rahimhayat) January 18, 2024
ایرانی سفارت کار سید رسول موسوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صہیونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.