جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفوں کے پیچھے مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے:  سینیئر صحافی کا دعویٰ

32

لاہور: سنیئر صحافی  قمبر زیدی کے  مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن  کے مستعفی ہونے میں مسلم لیگ ن کا بڑا کردار ہے۔

 

نیونیوز کے پروگرام مد مقابل میں میزبان رؤف کلاسرا کی طرف سے پوچھے گئے سوال  کہ اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جس  طنزیہ انداز میں یہ بات کی کہی ہے کہ "اب لوگ استعفے دے کر بھاگ رہے ہیں” کیا اس سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن یا مریم نواز نے ادارے کے ذریعے دونوں جج صاحبان کے مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈالا ہو؟،  جس کا جواب دیتے ہوئے قمبر زیدی نے کہا کہ با وثوق ذرائع سے یہ معلومات پہنچی ہیں کہ دونوں جج صاحبان کے مستفعی ہونے میں مسلم لیگ ن کا بڑا ہاتھ ہے۔

میزبان نے کہا کیا وجہ ہے کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت میں وفاقی کابینہ کی منظوری سے وزیرا عظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا تو جسٹس قاضی فائز نے اس کا مکمل ٹرائل فیس کیا لیکن ان دونوں جج صاحبان نے اپنے اوپر ممکنہ آنے والے ریفرنس کو فیس کرنے کے بجائے مستعفی ہونا بہتر سمجھا،  جس پر قمبر زیدی کا کہنا تھا کہ شاید ان صاحبان نے پینشن اور دیگر مراعات کے لیے یہ راستہ چنا۔

 

سنیئر صحافی نے کہامسلم لیگ ن کو جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن پر شدید تحفظات  تھے کیونکہ ان جج صاحبان نے ماڈل ٹاؤن انکوئری کو پبلک کرنے، تین ماہ میں الیکشن کے انعقاد جیسے فیصلے، اور جسٹس اعجاز الاحسن پانامہ کیس میں مانیٹرنگ جج کے فرائض سر انجام دے چکے تھے۔

 

قمبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں "سینیئر صحافی حسنات ملک کے دعوے  کہ دونوں جج صاحبان نے سابق آرمی چیف سے ملے اور عمران خان کے خلاف عدم اعتماد  نہ لانے کا کہا”، کے حوالے سے ان کے پاس  کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.