الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کو  تبدیل کرنے سے روک دیا

105

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کو  انتخابی نشانات کی  تبدیلی کرنے سے روک دیا۔

 

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کو  نتخابی نشانات کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے امیدواروں کی درخواست پر انتخابی نشانات کو  تبدیل کرنے سے روک دیا۔

 

الیکشن کمیشن کے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

 

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ ”تمام صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آراوز، اور آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلہ پر اجتناب کریں۔ اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لیں کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اور ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔“

 

واضح رہے کہ کئی حلقوں میں مختلف امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ ہونے کے باوجود غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے کی درخواست ہے جب کہ بعض حلقوں میں آزاد امیدوار بوتل اور بینگن جیسے نشانات کے خلاف عدالتوں میں گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.