مسلم لیگ ق کا مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

72

 

لاہور: مسلم لیگ ق نے عام انتخابات 2024 کیلئے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کے فیصلے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ چودھری سالک حسین کے مطابق مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ لاہور میں چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

 

سالک حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمارےمطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں۔ ن لیگ نے میرے اور میرے بھائی کیخلاف گجرات میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں۔

 

پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کے ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے۔  سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمارے ساتھ مقابلہ کرے گی تو ہم اہنے امیدواروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

 

مسلم لیگ ق پنجاب کےسیکریٹری جنرل چودھری شافع حسین نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا۔

تبصرے بند ہیں.