محکمہ ریلورے کا 16 مسافر ٹرینوں کو پرائیوٹائز کرنے پر غور

32

 

لاہور:محکمہ ریلوے نے 16 مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور شروع کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق ریلوے کے پیپرا قوانین 2024 کے تحت مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے،  16 مسافر ٹرینوں کو کمرشل منیجمنٹ آوٹ سورس کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

 

محکمہ ریلوے نے ٹیکنیکل پروپوزل اور بولیاں 30 جنوری صبح 11 بجے تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.