کوئٹہ: جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) نظریاتی کے رہنما قاری مہر اللہ کے گھر پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ رہنما محفوظ رہے۔
ترجمان جے یو آئی نظریاتی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شیخان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قاری مہر اللّٰہ کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی لیکن خوش قسمتی سے رہنما قاری مہر اللہ محفوظ ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق گھر کے مین گیٹ اور دیوار پر گولیوں کے نشانات ہیں، خول بھی ملے ہیں۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ کلی شیخان میں قاری مہر اللّٰہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.