باکس آفس پر "سالار” کا جادو چل گیا، 400 کروڑکلب میں داخل ،”سالار” اور کنگ خان کی "ڈنکی” کا موازنہ درست نہیں

167

ممبئی : بالی وڈ کی فلم ” سالار” کا جادو باکس آفس پر چل رہا ہے۔   تامل اداکار  پربھاس کی فلم ” سالار: سیز فائر ۔ پارٹ ون ” باکس آفس پر اس وقت چار سو کروڑ کمانے کے قریب ہے اوراس وقت  رپورٹ کے مطابق اس نے 395.50 کروڑ کمالیے ہیں ۔ بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی ” اورتامل اداکار پربھاس کی فلم "سالار” ایک دن کے فرق سے آگے پیچھے ریلیز ہوئیں۔ دونوں فلموں نے شائقین کےد لوں میں جگہ بنائی ۔ تاہم فلم مبصرین کے نزدیک دونوں فلموں کا موازنہ کسی صورت درست نہیں ہے کیونکہ دونوں کا مزاج مختلف ہے اور شائقین بھی مختلف انداز سے اس فلم کوباکس آفس پر دیکھ رہے ہیں۔ بزنس رپورٹ کی  بات کی جائے تو دونوں فلمیں اچھا بز نس کررہی ہیں ۔

"سالار” نے افتتاحی دن  پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔اگرچہ ’سالار‘ پر ہونے والے تبصرے ملے جلے تھے، مگر اس فلم کی ہائپ اور اسے میسر متعدد سرکٹس (تیلگو، کنڑ، ہندی، تامل، ملیالم، اوور سیز) کے باعث اسے ریکارڈ اوپننگ ملی ۔

نئی فلم  کو بلاک بسٹر سیریز ’کے جی ایف‘ کے دائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو ’کے جی ایف‘ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔’سالار : سیزفائرون ‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ ’سالار‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیاگیاتھا۔
"سالار” بالی وڈ کنگ شاہ رخ کی فلم "ڈنکی ٗ کے بعد ریلیز ہوئی تھی  لیکن دونوں کا باکس آفس پر مقابلہ جاری ہے ۔ تاہم فلم مبصرین کے مطابق دونوں فلموں کا موازنہ اس وجہ سے نہیں بنتا ہے کیونکہ "سالار” کو مختلف زبانوں میں ریلیز کیاگیا  ہے اور  "ڈنکی ” ایک ہی زبان میں ریلیز ہوئی ہے۔

’سالار‘ ایک ایکشن سے بھرپور بھاری بجٹ کی فلم تھی، جب کہ ’ڈنکی‘ کم بجٹ میں بنی ایک سماجی، رومانوی ڈرامہ فلم تھی۔ بہ ظاہر ان بنیادوں پر دونوں کا موازنہ منطقی نہیں، لیکن جب ایک طرف کنگ خان اور دوسری طرح پربھاس جیسا مقبول اداکارہو تو موازنہ از خود شروع ہوجاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.