ہائی اسکو ل میں فائرنگ، ایک طالبعلم جاں بحق، 5 زخمی

55

 

آئیووا: امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں ایک طالبعلم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کمسن طالب علم جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  فائرنگ کرنے والے طالبعلم نے بعد ازاں خود کشی کر لی۔

ٖیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے پہلےروز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔   17 سالہ طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ  کی اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔

 

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی۔

آئیووا کی گورنر کم رینالڈز نے فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے نے پوری ریاست کو ہِلا کر رکھ دیا ہے، ہم سب صدمے میں ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والا طالبعلم چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا جبکہ اسکول میں 8 ہزار طالبعلم پڑھتے ہیں۔

 

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فائرنگ میں زخمی طلباء کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.