پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، بلیک کیپس نے ٹیم کا اعلان کر دیا

96

 

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کین ولیمسن پانچ میں سے چار میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایک میچ میں کین ولیمسن کی جگہ جوش کلارکسن کھیلیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ: کین ولیمسن (c)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈیون کونوے (wk)، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی

 

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔

 

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 3 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہونے کا امکان 

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی آج رات دبئی کے راستے نیوزی لینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے۔

کھلاڑیوں نےگزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی زیر نگرانی تربیتی سیشن کے آخری روز شرکت کی تھی۔

 

پاکستانی اسپنر ابرار احمد گھٹنے کی انجری کے باعث منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

ابرار احمد کو گھٹنوں میں درد کی شکایت تھی جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل رہے، ان کی جلد وطن واپسی متوقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.