وفاقی دارلحکومت دھند کی لپیٹ میں،فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

37

 

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے 30 پروازیں منسوخ اور 100 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 

رپورٹس کے مطابق دھند کے باعث اسلام آباد کیلئے9 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔

 

جدہ سے اسلام آباد جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 842 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

 

رپورٹس کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 234 کو منسوخ کردیا گیا۔

 

اسلام آباد سے مختلف شہروں میں جانے والی قومی پروازوں کو بھی شدید دھند کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.