سالزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام اسلام کی تعلیمات اجاگر کرنے  کی کاوش

133

 

سالزبرگ: دنیا بھر میں سال نو کے موقع پرآتش بازی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِس سال بھی سالزبرگ میں سرکاری سطح پرآتش بازی کی تقریب منعقد کی گئی جس کے  پاکستانی کمیونٹی نے  آتش بازی کے نتیجہ میں پیداہونے والے کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کرنے میں مقامی انتظامیہ کو اپنی خدمات پیش کیں۔

یکم جنوری 2024 کو اجتماعی نماز تہجد و نماز فجر ادا کی گئیں اور درس کابھی اہتمام کیا گیا۔  پاکستانی کمیونٹی  کے زیر اہتمام شہر کے وسط میں بہنے والے Salzach دریا کے پُل Lehener Brücke کے دونوں اطراف 4.4کلومیٹر فاصلے تک Nonntaler  Brücke پُل تک مکمل کیا گیا۔

شرکا نے بڑی محنت سے آتش بازی کے نتیجہ میں پیدا ہونیوالے کوڑا کرکٹ کو دریا کے دونوں کناروں سے اکٹھا کیا اوربیگز میں بھر کرمتعین کردہ جگہوں پر پہنچایا۔ صفائی کا کام دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

 

لوکل میونسپل کارپوریشن کے نمائندہ Christian Bleibler نے بھی  پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور صفائی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے  خدمات کو سراہا اور آئندہ مستقبل میں بھی تعاون کی درخواست کی۔ اس فلاحی کام کےذریعہ سے پاکستان کے مثبت تاثر سے متعلق کثیر تعداد میں لوگوں کو تعارف ہوا اور اسلام کی خوبصورت اور پُر امن تعلیمات کا پیغام پہنچا۔

تبصرے بند ہیں.