جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کی گردن میں چھرا گھونپ کر قاتلانہ حملہ

59

بیوسن:  جنوبی کوریا میں اپوزیشن لیڈر لی جائے مائے یونگ پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابقبیوسن شہر میں نئے ایئر پورٹ کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر لی جائے مائے یونگ کی گردن میں چھرا گھونپ کر قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  حملے کے بعد 59 سالہ لی جائے مائے یونگ زمین پر گر گئے جس کے بعد کئی لوگ ان کی مدد کو آگے بڑھے۔

 

 

لی جائے مائے یونگ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.