اسلام آباد کے امن و امان کیلئے موجودہ آئی جی اور ڈی سی ضروری ہیں، الیکشن کمیشن فیصلے پر نظر ثانی کرے: وزارت داخلہ 

98

 

اسلام آباد : احد چیمہ کو عہدے سے نہ  ہٹائے جانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ  نے  سماعت کی۔

 

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ نے بتایا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن  رات کو  جاری ہو گیا  تھا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یعنی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔

 

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیشن کا بتایا کہ   وزارت داخلہ نے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن  اسلام آباد کے دونوں  اعلیٰ افسران  آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے  اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ آئی جی ، ڈی سی کے معاملے کی پیش رفت  ہے کہ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے۔

 

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مزید کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے ۔ وزیر اعظم  نے  الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی replacemnet کے  لیے ہمیں go ahead دیا ۔

 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  وزارت داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے۔آپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں۔

تبصرے بند ہیں.