شیخ رشید کا پتا پی ٹی آئی سے کٹ چکا، ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار لائیں گے: شیر افضل مروت کا اعلان 

61

 

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر بجلی گرادی ہے کہتے ہیں شیخ رشید کو کسی صورت سپورٹ نہیں کریں گے اپنے امیدوار لائیں گے۔

 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بدگمانی پھیلائی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی شیخ رشید کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی ہم بالکل امیدوار لائیں گے اور ہمارے اچھے امیدواروں نے ان کے حلقے سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

 

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی پریس کانفرنس کی ہے اس کا پتا پی ٹی آئی سے کٹ چکا ہے اور اس کی کسی صورت بھی حمایت نہیں کی جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.