یہ طے ہے سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی: ظفر حجازی 

29

اسلام آباد : سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا ہے کہ یہ بات طے ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث کسی شخص کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا۔

 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ طے شدہ بات ہے کہ نو مئی کے بلوؤں میں شامل ہونے والوں ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

 

ظفر حجازی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے کے علاوہ پی ٹی آئی کا ہر فرد انتخاب میں حصہ لے سکے گا۔

تبصرے بند ہیں.