اسلام آباد: ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، قانون میں فرد جرم کی دستاویز پر ملزمان کے دستخط ضروری نہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی کے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ چارج فریم کرنےکا ایک طریقہ ہے اور فردجرم عدالت میں پڑھ کرسنائی گئی ہے، عدالت نے ملزمان سے پوچھا آپ پریہ الزامات ہیں، ملزمان نے فرد جرم میں لگے الزامات کے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونےکی کارروائی گزشتہ روز مکمل کرلی گئی ہے، قانون میں فرد جرم کی دستاویز پر ملزمان کے دستخط ضروری نہیں۔
رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نےگزشتہ روز ان کیمرا ٹرائل کی درخواست دی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14کے تحت ان کیمرا ٹرائل کی درخواست دی ہے، آج پراسیکیوشن کی جانب سے 4 گواہان کو پیش کیا جائےگا۔
تبصرے بند ہیں.