ٹک ٹاک انڈونیشیا میں آن لائن شاپنگ سروس دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار،مقامی کمپنی کے ساتھ مشترکہ معاہدہ ہوگیا

61

جکارتہ :ٹک ٹاک انڈونیشیا میں آن لائن شاپنگ سروس دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں مقامی کمپنی کے ساتھ مشترکہ معاہدہ  ہوگیا ہے۔ چین کے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے انڈونیشیا میں آن لائن شاپنگ سروس کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مقامی ٹیک کمپنی کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کر لیا ہے۔

 

رواں سال اکتوبر میں ٹک ٹاک نے انڈونیشیا میں اپنی آن لائن شاپنگ سروس کو معطل کردیا تھا اور سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی جانب یہ اقدام انڈونیشین حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے ضوابط کے بعد اٹھایا گیا تھا۔انڈونیشن حکومت کا کہنا تھا کہ نئے ضوابط کا مقصد مقامی اور آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کی حفاظت کرنا ہے۔

تاہم، ٹک ٹاک نے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے انڈونیشیائی ٹیک کمپنی گو ٹو کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدہ کیا ہے اور فرم انڈونیشیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ٹوکوپیڈیا میں 1.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں ٹک ٹاک کے تقریباً 125 ملین صارفین ہیں۔

معاہدے کے تحت ٹک ٹاک ، ٹوکوپیڈیا کا صرف 75 فی صد  خریدے گا اور ٹک ٹاک  شاپ کے انڈونیشیا کے کاروبار کو اس کے ساتھ مربوط کرے گا۔کمپنیز  کاکہا ہےکہ  وہ اپنے پلیٹ فارمز پر انڈونیشین اشیاء کو فروغ دیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.