کندھ کوٹ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

69

کندھ کوٹ:  انڈس ہائی وے پر کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق  کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر  کیڈٹ کالج کے قریب دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے 9 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

 

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کندھ کوٹ مسافر وین کے حادثے پر افسوس کا اظہار   کیا اور  حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.