لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے لیے جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کو بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز رکھی گئی جسے اجلاس میں منظور کرلیا گیا جبکہ ہفتے کو پہلے ہی لاہور سمیت 10 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے آج بھی لاہور دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر ریکارڈ کیا گیا ہے اور لاہور میں سب سے زیادہ آلودہ مقام گڑھی شاہو تھا۔
تبصرے بند ہیں.