بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے ہرا کر فائنل کی ٹکٹ کٹوالی

75

ممبئی :بھارت نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں 70 رنز سے ہرا کر فائنل کی ٹکٹ کٹوالی۔ بھارت کی ٹیم نے 397 رنز بنائے تھے اوراس کے چار کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 398 ٹارگٹ کے جواب میں327 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے  بیٹنگ کرتے ہوئے  ڈیون کانوے13، رچن رویندرا13، کین ولیمسن69، ڈیریل مچل134،ٹام لیتھم صفر، گلین فلپس41، مارک چیپمین دو، مچل سینٹنر8، ٹم سائوتھی9، لوکی فرگوسن   چھ سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بھارت کی طر ف سے بائولنگ کرتے ہوئےجسپریت بمرا ایک، محمد سراج ایک، محمد شامی نے سات، کلدیپ یادو نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔

ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 398 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شبمن گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور سکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔کپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔

روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔بعدازاں شبمن گل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے سکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شبمن گل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔روہت شرما نے47۔ شبمن گل نے 80، ویرات کوہلی117، شریاس آئرنے 105، کے ایل راہول نے 39، سوریا کمار یادونے 1 سکور کیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے بائولنگ کرتےہوئے  بولٹ نے 1، ٹم سائوتھی نے  تین  کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.