پشاور:خیبرپختونخو اکے نگران وزیراعلی محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔
گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔
محمد اعظم خان اسپتال میں زیر علاج تھےتاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے اراکین اور اعظم خان کی فیملی کے ارکان اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
محمداعظم خان کی نمازجنازہ چارسدہ میں ادا کی جائےگی۔
محمد اعظم خان نے 21 جنوری 2023 کو نگران وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا حلف اٹھایا تھا۔محمد اعظم کا تعلق چار سدہ سے تھا۔
نگران وزیر اعلی بننے سے قبل محمد اعظم 24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک کے پی کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت کے سیکریٹری اور ستمبر 1990 سےجولائی 1993 تک کے پی میں چیف سیکریٹری بھی رہے۔
تبصرے بند ہیں.