کولکتہ : بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلاجارہاہے ۔ میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں جبکہ
بھارت کی کمان روہت شرما کررہے ہیں ۔
کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 7،7 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ نے 7 میں سے 6 میچز میں فتح حاصل کی اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.