اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ فواد چودھری کو بکتر بند گاڑی میں چہرے پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری لایا گیا ۔
فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگا کر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی جج عباس شاہ کی عدالت میں پہنچایا گیا۔ عدالت میں فواد چودھری نے موقف اختیار کیا کہ مجھے میرے وکلا سے ملنے دیا جائے، جس پر فاضل جج نے فواد چودھری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دیدی۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت سے فواد چودھری کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس میں درخواست گزار نے سابق وفاقی وزیر پر 50 لاکھ روپے لے کر نوکری دلوانے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق فواد چودھری سے پیسوں کے تقاضے پر تلخی ہوئی جس پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
فواد چوہدری کا عدالت میں کہنا تھا مدعی کو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا جہاں ریمانڈ لیا جا رہا ہے وہاں باتھ روم نہیں ہے، مجھے باتھ روم کی سہولت دی جائے اور بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
تبصرے بند ہیں.