اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید چیرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ڈاکٹر کی ٹیم نے بیرک میں ان کا طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو رات گئے معدے میں درد کی تکلیف تھی۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیرمین کا چیک کیا، اور اس دوران جیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں.
تبصرے بند ہیں.