عمران خان کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے: جسٹس گل حسن، سائفر کیس میں ٹرائلز روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد : سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹر کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے۔ ابھی یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا۔
جسٹس میاں گل حسن کا کہنا تھا کہ کسی شخص کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔
تبصرے بند ہیں.