ٹیکساس: ایمیزون نے مریضوں کو سہولت دینے کے لیے نسخہ جات کے لیے ڈ رون سروس شروع کردی ہے۔ ایمیزون جو کہ ای کامرس جائنٹ ہے اس نے اب مریضوں کوبھی سہولت دینے کے لیے نسخہ جات مریضوں کے گھروں پر ڈراپ کرنے کاسلسلہ شروع کیا ہے۔ کمپنی کاکہنا ہےکہ آدھے گھنٹے میں نسخہ جات کی ڈلیوری ممکن ہے ۔ اس کے لیے جو ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں وہ زیادہ بلند پرواز نہیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی نے کچھ عرصہ اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی ڈرونز کے ذریعے شروع کی تھی۔ یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا اس کے بعد اب مریضوں کے لیے نسخہ جات کوان کے گھر کے باہر ڈراپ کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ یہ سلسلہ آہستہ آہستہ اٹلی اور لندن میں شروع ہوگا ۔ایمیزون فارمیسی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وین گپتا کا کہنا ہےکہ امریکی ہیلتھ کیئر سسٹم کووڈ کے بعد سے اپنے نظام میں جدت لارہا ہے۔ ایمیزون سے قبل سی وی ایس ہیلتھ سسٹم نے بھی2019 میں نارتھ کیرولینا میں تجرباتی بنیادوں پر یہ کام شروع کیاگیا تھا تاہم یہ پراجیکٹ بعد میں ختم ہوگیا تھا۔ اس کو
انٹرمائونٹین ہیلتھ نے بھی 2021 میں سالٹ لیک سٹی میں شروع کیا تھا۔ تاہم ایمیزون نے چھوٹے لیول پر یہ کام شروع کیا ہے جس کوبعد میں بڑھایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.