عمران خان کی سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی 

91

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےعدالت کے تحریری فیصلہ تک سائیکل فراہمی سے روک دیا۔

 

نیونیوز کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو جیل میں اور کچھ نہیں چاہیے کہ صرف سائیکل فراہم کی جائے ۔

 

جج نے گزشتہ روز حکم دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل فراہم کی جائے اور جو قانون کہتا ہے انہیں تمام سہولیات دی جائیں ۔

تبصرے بند ہیں.