ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

26

پونے:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کرکٹ ورلڈ کپ  2023  میں17 واں میچ  آج بھارت اوربنگہ دیش کے درمیان پونے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔

 

 

میگا ایونٹ میں بھارت کی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جس نے آسٹریلیا، پاکستان اور افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ہے جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان سے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا  لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حدمیں کمی، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان سامنے آ گیا

ورلڈ کپ کرکٹ  میزبان ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر پر ہے جبکہ بنگلا دیش کے تین میچز میں دو پوائنٹس ہیں۔

 

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اپنے تمام 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے، بھارت کے 3 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقا اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں بھارت کا بنگلہ دیش کے خلاف مضبوط ریکارڈ ہے، بھارت نے  40 مقابلوں میں بنگلہ دیش کو 31-8 سے مات دی ہے  جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔   آخری بار جب ایشیا کپ میں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں تو بنگلہ دیش  6 رنز سے بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.