"کچھ کچھ ہوتا ہے” کے25  برس مکمل، کرن جوہر ماضی میں کھو گئے

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی، یہ شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجل کی ٹرائیکا لو سٹوری تھی

101

ممبئی: بالی وڈ فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے ” کی ریلیز کو 25 برس مکمل ہوگئے ہیں۔  فلمساز کرن جوہر،شاہ رخ خان  اوراداکارہ کاجل ماضی کی یادوں میں کھوگئے اور  انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی خصوصی ویڈیو ریلیز کردی۔ ” کچھ کچھ  ہوتا ہے ” میں شاہ رخ، رانی مکھرجی اور کاجل کی ٹرائیکا کوبہت زیادہ پسندکیاگیا تھا۔ یہ رومینٹک لو سٹوری فلم تھی۔  اس کی موسیقی اور ڈائیلاگز یادگار تھے۔

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجل نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔فلم کی ٹیم نے سینما کا رخ کیا اور پرستاروں کے ساتھ فلم دیکھی، یہ ستارے جیسے ہی تھیٹر پہنچے تو پرستار بھی حیران رہ گئے ۔

اس بارے میں  کرن جوہر کاکہنا ہےکہ مجھے شاہ رخ، کاجل اور رانی کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوئی۔ میری فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے ” کی ریلیز کو 25 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ اس کا سحر آج بھی برقرار ہے اور شائقین کو اس کی کہانی، ڈائیلاگز اور موسیقی یاد ہے۔ اس فلم نے بہت سے ایوارڈا جیتے تھے ۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں سلمان خان ،ارچنا پورن سنگھ، انوپم کھیر اور جونی لیور شامل تھے۔

 

25 برس مکمل ہونے پرکرن جوہر نے فلم کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.instagram.com/reel/CycfPqrIWpa/?utm_source=ig_embed&ig_rid=442e5693-627a-45d4-a222-6c50a4c41ee0

 

کاجل نے اس موقع پر اس فلم کے کردار انجلی کی یادگار تصاویر انسٹا پر اپ لوڈ کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور پرستار اسے سراہ رہے ہیں۔

کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی انجلی کے روپ میں ہیں، اداکارہ نے فلم کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر یہ ویڈیو بنائی اور ماضی کی یاد تازہ کردی۔

کاجل نے25 برس بعد دوبارہ انجلی کا روپ دھار لیا 

https://www.instagram.com/reel/CyckL7fqpav/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

 

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں 25 برس پیچھے چلی گئی ہوں لیکن مجھے فٹبال نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ساتھ بہت ساری یادیں ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہر کوئی میری طرح اس فلم کو آج بھی بہت پسند کرتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.