لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔ قائد مسلم لیگ ن لندن میں اپنی رہائشگاہ سے ہیتھرو ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ،وہ کچھ دیربعد اڑان بھریں گے۔
مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے ایون فیلڈ پہنچے۔سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔دبئی سے وطن واپسی کیلئے سپیشل طیارہ بک کرالیا گیا ہے ۔خصوصی پرواز کو”امید پاکستان” کا نام دیاگیا ہے ۔ سپیشل فلائٹ میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہے۔
تبصرے بند ہیں.