صارفین گیس کےبلوں میں اضافے کی تیاری کرلیں،200 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز

103

اسلام آباد: صارفین گیس بلوں میں بھی اضافے کے لیے تیار ہوجائیں ۔وفاقی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کیلئے کمر کس لی ہے۔ یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپےکرنے کی تجویز دی گئی ہے

ذرائع نے بتایاکہ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کےلیے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.