پاکستان نے فلسطین کی حمایت میں بڑا اعلان کردیا

177

اسلام آباد : پاکستان نے فلسطین کی حمایت میں بڑا اعلان کیا ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے دل شکستہ ہے۔ حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

 

نگران وزیراعظم نے شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیا اور کہا کہ 1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست ہونی چاہیے جس کا دل القدس الشریف ہو۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل پر حماس کےحملوں کو مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان واقعات سے حیران نہیں ہیں۔ خطے میں امن کے لیے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے۔

علاوہ ازیں پی پی پی قیادت نے فلسطینی عوام سےمکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا، سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.