امریکی فوجی اہلکاروں کی صحت اور کارکردگی اب ڈیوائس کے ذریعے چیک کی جائے گی

51

واشنگٹن :امریکی فوجی اہلکاروں کی صحت اور کارکردگی اب ڈیوائس کے ذریعے چیک کی جائے گی ۔ امریکی فوجی اہلکاروں کی صحت کیسی ہے اور وہ کیسی کارکردگی دکھارہے ہیں ا سکی اطلاع اب ڈیوائس کے ذریعے مل جائے گی۔ ایک چپ جو فوجیوں کے جسم کے ساتھ لگائی گئی ہے اس کے ذریعے باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی۔

 

امریکی فوج کا ’بیسٹ سکواڈ کمپیٹیشن‘ جاری ہے جس میں حصہ لینے والے اہلکاروں میں ایک ہیلتھ مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کی گئی ہے۔یہ ڈیوائس فوج کے میڈیکل میٹریل ڈیویلپمنٹ ایکٹیویٹی کی ٹیم نے تیار کی ہے۔امریکی فوج کی 12 کمانڈز میں سے 12 سکواڈز مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 60 اہلکار شامل ہیں۔

 

یہ تمام اہلکار پورے مقابلے میں ’ہیلتھ ریڈینس اینڈ پرفارمنس سسٹم ‘ ڈیوائس لگا کے رکھیں گے ۔اس ڈیوائس میں ایک ٹرانسمیٹر ہے جو سینے پر چپکایا گیا ہے۔

 

یہ ڈیوائس فوجی کمانڈرز کو اہلکاروں کی ٹریننگ اور جنگی آپریشنز کے دوران ان کی صحت اور کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.