شاہ رخ کی "پٹھان فیملی”، بالی وڈ کے  کنگ کی فیملی  کی تصویر وائرل

116

 

ممبئی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی "پٹھان فیملی” کے نام سےتصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ تصویر انسٹا گرام پر گوری خان کے اکائونٹ سے اپ لوڈ کی گئی ہے۔ اس  تصویر میں شاہ رخ، گوری، ان  کے بچے ہیں۔

 

 

https://www.instagram.com/p/CyBFJ73I5Zs/?utm_source=ig_embed&ig_rid=3641ba60-432c-4f9a-a9ed-270cb217003e

 

 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ   اور  گوری کی شادی1991 میں ہوئی تھی۔ گوری شاہ رخ کے پروڈکشن ہائوس کے معاملات دیکھتی ہیں۔  ان دونوں کی شادی محبت کی تھی۔

 

 

شاہ رخ خان  کی کچھ عرصےسے فلمیں "جوان”،” پٹھان "، کمائی کے ریکارڈ بنارہی ہیں ۔شاہ رخ خان کا نام سُنتے ہی ذہن کے پردے پر اُن کے وہ مختلف کردار ابھرنے لگتے ہیں جو سپرسٹار کے طویل اور شان دار فلمی کیریئر کے گواہ ہیں۔

 

 

شاہ رخ خان نے یوں تو کئی مختلف کردار نبھائے ہیں، تاہم ان کی وجہِ شہرت رومانوی فلمیں ہیں جن میں انہیں ایک سر پھرے عاشق کے طور پر دیکھا گیا۔ جب شاہ رخ خان نے محسوس کیا کہ پرستار انہیں بھرپور ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں تو انہوں نے اس کمی کو پورا کرنے کیلیے فلم ’پٹھان‘ اور حال ہی میں ’جوان‘ بنا ڈالی۔

 

 

ان فلموں نے بالی وڈ میں تاریخ رقم کی ہے اور کنگ خان نے ایک مرتبہ پھر خود کو ’بالی وڈ کا بادشاہ‘ ثابت کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.