آئی فون کا "چیک ان "فیچر،جو آپ کو پیاروں سے باخبر اور دوران سفر محفوظ  رکھے

124

 

کیلیفورنیا: آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے اہم بات چیک ان فیچر کے بارےمیں جاننا ہے۔آئی فون کا چیک ان فیچر  اپنے پیاروں  کے بارے میں باخبر رکھتا ہے اور دوران سفر ان کی حفاظت کی اطلاع بھی دیتا ہے۔

 

 

آئی فون کے اس فیچر کواستعمال کرنے کےلیے پہلے  اپنی منزل ، ٹائم  کو منتخب کریں۔  ایپل کمپنی کا کہنا ہےکہ انجان جگہ پر سفر کے دوران یہ فیچر لازمی آن کریں تاکہ مطلو بہ منزل پر پہنچ کر آپ کے پیارے آپ کے بارے میں  یہ جان سکیں کہ آپ خیریت سے ہیں۔ یہ فیچر آئی او ایس17 میں شامل کیاگیا ہے۔

 

 

تاہم ا س کی سیٹنگ صارف کو خود کرنی پڑتی ہے ۔کمپنی کے مطابق اگر آئی او ایس 17 میں یہ فیچر نہیں آرہا تو اس کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ صارف اس سے مستفید ہوں۔

 

 

اس فیچر کی خوبی اور خاصیت  یہ ہےکہ جب آپ بخیریت مطلوبہ جگہ پہنچ جاتے ہیں تو  آپ کے پیاروں کو خیریت کا پیغام مل جاتا ہے۔

 

ایپل  کا کہنا ہے کہ چیک ان آپ کے سفر کی نگرانی کرتا ہے اور آپ کے دوست کو مطلع کرتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.