ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں

53

کراچی: دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ  ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مختلف تصاویر شیئر کر دیں۔

 

ماہرہ خان  نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر مداحوں سے شیئر کر دیں۔

 

اداکارہ نے اپنی اور اپنے شوہر سلیم کریم کی پہلی تصوری پوسٹ کرتے ہوئے تسوری کے کیپشن پر ‘ بسم اللہ اور شکر الحمداللہ لکھا۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

ماہرہ خان نے اپنے شوہر کو ‘میرا شہزادہ سلیم’ کہہ کر  اپنی شادی کی پہلی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کی تصاویر کے کیپشن میں اپنی والدہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی شروعات دعائے خیر سے ہو، میری خوبصورت اماں جو وہیل چیئر پر ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں لیکن دراصل وہ سب کچھ کرسکتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری دعائے خیر  کے دن میری بچپن کی دوستوں نے میرے لیے مایوں رکھی، ان دوستوں کے لیے الحمداللہ جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں۔

 

 

ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی نانی اور دادی کے لیے موتیا کے پھول لے کر کانوں میں پہنی بالیوں میں ڈال لیے تھے۔

 

 

اداکارہ ماہرہ خان کی سلیم کریم سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز  پر پاکستانی یہاں تک کہ بھارتی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.